بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں حلق میں غلطی سے پانی چلاجائے


سوال

السلام علیکم میراسوال یہ ہے کہ مجھے یاد پڑتاہے کہ کچھ رمضانوں میں میرے ساتھ ایساہواکہ نہاتے وقت یاوضو کرتے وقت غلطی سے پانی گلے میں چلاگیاتھا، میں بہت دہان رکھتاہوکہ کہ پانی نہ جائے لیکن پھر بھی چلاجاتاتھا، تو اب میں کیا کروں اس وقت تو میں نے روزہ پورا کیا اور معمول کے مطابق افطاری کی لیکن اب مجھے اس بات کا احساس ہورہاہے کہ پتہ نہیں میرا روزہ ہوایانہیں ؟کیا مجھے ان روزوں کی قضاء کرنی ہوگی ، یامیں روزہ رکھنے کے بجائے کفارہ دے سکتاہوں؟

جواب

واضح رہے کہ غلطی سے حلق میں پانی چلاجائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتاہے اورصرف قضاءلازم آتی ہے لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے جتنے روزے اس طرح فاسد ہوگئے ہیں توسائل کے ذمہ ان کی قضاءہی لازم ہے۔کفارہ اداکرنے سے ان کی تلافی نہیں ہوگی ۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143409200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں