بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں بیوی سے اسکائپ پر بات کرتے ہوئے منی خارج ہوجانے سے روزہ کا حکم


سوال

اسلام علیکم میں ابوظبی میں کام کرتا ھوں میں آج ایک گناہ کر چکا ھوں میں آج بمورخہ 18/7/2014 کو یعنی 20 روزے میں اپنے بیوی کی ساتھ skype پر بات کرتے ھوۓ میرا منی خارج ھو گیا آپ سے گزارش ھے کہ آپ مجھے اس گناہ کے کفارہ بتایئں

جواب

مذکورہ صورت میںآپ کا روزہ فاسد ہوگیا ، رمضان کے بعد اس روزہ کی قضا لازم ہے ،تاہم کفارہ نہیںہے ۔اور اگر منی کا خرووج نہیں ہوا تھا بلکہ مذی خارج ہوئی تھی تو روزہ مکروہ ہوا ہے لیکن فاسد نہیں ہوا ،اس صورت میں قضا بھی لازم نہیں


فتوی نمبر : 143509200045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں