بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں سوچنے سے انزال ہونے سے روزہ کا حکم


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ روزے کی حالت میں اگر گندے خیالات کی وجہ سے احتلام ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائیگا ؟ اور یہ بھی بتائیں کہ اگر جان بوجھ کر گندے خیال لائے جائیں تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

۱) دوران روزہ احتلام ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔۲)واضح رہے کہ گندے خیالات کا قصدا لانا سخت گناہ کا موجب ہے اور روزہ کی حالت میں جب کہ بعض جائز چیزیں بھی ناجائز قرار پاتی ہیں تو گندے خیالات کے لانےکی برائی اور قباحت اور بھی بڑھ جاتی ہے، اس لیئے اس غلطی پر توبہ لازم ہےواللہ اعلم


فتوی نمبر : 143605200033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں