بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رشتہ کے لیئے وظیفہ


سوال

السلام علیم ورحمة اللہ میرا سوال یہ ہیکہ میری عمر ۲۴ سال ہے اور میرا رشتہ طے نہیں ہو پاتارشتے بہت آتے ہیں لیکن ہر ایک میں کوئی نہ کوئی وجہ نکل آتی ہے ، زیادہ وجوہات دین داری کا نہ ہونا قرار پاتی ہے۔ میں فاضلہ ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے ایسا ہی ماحول ملے کہ میرے لئے احکام شرع کو پورا کرنا آسان ہو ، مجے کوئی وظیفہ بتا دیجئے اور یہ کہ کیا اس سبب سے ۲ سے تین وظائف ایک ساتھ کئے جاسکتے ہیں یا نہیں ؟فجزاکم اللہ خیرا کثیراالمجالس بالامانة

جواب

عشاء کی نماز کے بعد دورکعت صلوۃ الحاجت پڑھ کے اول وآخر درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ یالطیف پڑھ کر دعاء کریں ان شاءاللہ رشتہ کا مسئلہ بخوبی حل ہوجائیگا۔ مزید یہ کہ ایک سے زائد وظائف بھی ایک ہی مقصد کے لیئے کیئے جاسکتے ہیں ۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143602200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں