بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا حکم


سوال

میراسوال ہے کہ اگر کوئی مسلمان قرآن پہ ہاتھ رکھ کے جھوٹی گواہی دے تواس بندے کوکیاکرنا چاہئےاپنے گناہ کی معافی کے لیے؟

جواب

قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی گواہی دینا سخت ترین گناہ کبیرہ ہے۔حدیث شریف میں اسے شرک وغیرہ کے بعدبڑااورسنگین گناہ کہاگیا ہے اور جھوٹی گواہی کے ساتھ جب جھوٹی قسم بھی ہوتواس کی شدت مزید بڑھ جاتی ہےاورحلف جب قرآن پرہاتھ رکھ کرہوتواس گناہ کی سنگینی ازحدبڑھ جاتی ہے۔ بہرحال اب توبہ استغفارکیاجائے،گڑگڑاکراللہ سے معافی مانگی جائےاورآئندہ کے لیے اس طرح نہ کرنے کا عزم کرلیا جائے۔۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200268

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں