بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مریض آدمی کا پیر کے سہارے پر نماز ترک کرنا


سوال

السلام علیکم محترم مفتی صاحب بزرگ،عمر رسیدہ مسلمان کا نماز چھوڑ دینا کہ ان کو پیشاب کے قطرے آتے ہیں جسکی وجہ سے لباس ناپاک ہوجاتاہے اس کے علاوہ یہ بھی کہنا کہ میں نے فلاں شیخصیت مثلا شاہ جی سے بیعت کی ہوئ ہے اور میرے پیچہے ہیں یعنی وہ شاہ جی میرے پشت پرہے وہ سب سنبھال لینگے ،ازراہ کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسا کہدینا درست ہے؟ کیا واقعی نماز عبادت معاف ہوسکتی ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ نماز کسی حال میں کسی کو بھی معاف نہیں ہے ،اگر کوئی شخص بیمار ہویا کسی عذر کا شکارہو تو اس کے لئے بھی شریعت نے نماز کا طریقہ بتلایا ہے ،اس لئے یہ کہناکہ پیر صاحب میری پشت پر ہے وہ سب سنبھال لینگے بہت خطرناک جملہ ہے جس سےایمان میں خلل واقع ہونے کا اندیشہ بھی ہے اس لئے اپنے عقیدے کو درست کرکے اپنا عذر بتلاکر نماز کا طریقہ معلوم کرلیاجائے ، اور بہر صورت نمازکی ادائیگی کا اہتمام کیاجائے تاکہ عند اللہ پکڑ سے بچاجاسکے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143409200054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں