بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے ساتھ بوس وکنار کیا اس کی بھانجی سے نکاح کا حکم


سوال

حضرت مفتی صاحب پلیز اس سوال کا جواب جلد عطا فرمائیں میں بہت پریشان ہوں اللہ آپ کی بھی دنیا آخرت کی پریشانیاں دور فرمائیں، ہمارے ایک قریبی دوست کی منگنی بہت ہی قریب ہے اور وہ مطمئن نہیں ہے کیونکہ وہ کہتا ہے کہ اللہ معاف فرمائے میں نے اپنے ہونے والی منگیتر کی سگی خالہ سے بحالت شہوت کئ بار بوس وکنار کیا تھا جس کی وجہ سے کہیں ایسا تو نہیں کہ اس کی بھانجی کا مجھ سے نکاح نہ ہوسکے اور میں ساری زندگی خدانخواستہ حرام میں رہوں کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ حدیث سنی ہے کہ quot الخالۃ کالامquot مفتی صاحب پلیز جلد جواب سے نوازیں کہ اس کی منگنی کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور ایسا نہ ہو کہ ہمیں بعد میں انکار کرنے سے خاندانی ناراضگی اور قطع تعلقی کا سامنا کرنا پڑے۔ سوال بھیجنے والا: محمد نعمان، ملتان

جواب

جس عورت کے ساتھ بحالت شہوت بوس وکنار کیا ہو اس کی سگی بھانجی سےبوس وکنار کرنے والے شخص کا نکاحجائز ہے ،تاھم آپ کے دوست کو چاہیے کہ اس حرام فعل پر اللہ کے حضور توبہ واستغفار کرے ۔جس حدیث کا آپ کے دوست نے حوالہ دیا ہے وہ اپنی جگہ درست ہے لیکن اس کا تعلق اس مسئلے کے ساتھ نہیں ہے ،اس حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ بچے کے پرورش کے معاملے میں خالہ اور دور کی رشتہ داروں سے مقدم ہے کیونکہ خالہ بھی بمنزلہ ماں کے ہے۔ج


فتوی نمبر : 143507200034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں