بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح فارم میں دستخط کرتے وقت لڑکی کا خاموش رہنا


سوال

ایک لڑکی سے نکاح کے وقت ایجاب یا قبول کا کچھ بھی نہیں پوچھا گیا۔ صرف نکاح کے فارم میں سگنیچر کرنے کو کہا گیا تو لڑکی نے سگنیچر کر دیے۔ کیا یہ نکاح ھوگیا؟

جواب

اگر مذکورہ لڑکی کنواری تھی اور اس کو یہ معلوم تھا کہ یہ نکاح کے کاغذات ہیں اور میرا نکاح فلان لڑکے سےہورہا ہے، توان سب چیزوں کے جاننے کے بعد اس نے نکاح فارم پر خاموشی سے دستخط کردیے یہ اس کی رضامندی شمار ہوگی۔ اس کے بعد عقد نکاح کی بقیہ کارروائی دستور کے مطابق ہوئی ہو تو مذکورہ نکاح شرعا منعقد ہوگیا۔ فقط واللہ اعلم۔


فتوی نمبر : 143406200068

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں