بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نامحرم لڑکی سے ناجائز تعلقات


سوال

السلام علیکم مجھ سے ایک بہت بڑی غلطی سرزد ہوگئی ہے، میں ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں اور جب ہم ملے تو اس نے مجھے گلے سے لگالیا اور میں نے اس کے گال اور ہاتھ پر بوسہ لیا ، میری معلومات کے مطابق میرا اور اس کا نکاح فرض ہوچکا ہے، اس معملہ میں میری اصلاح فرمائیں کہ میری معلومات صحیح ہیں یا غلط؟ اور اگر صحیح ہیں تو اب مجھے کیا کرناچاہئے،کیا ایساکوئی طریقہ ھے کہ میں اور وہ کفارہ اداکرلیں اور کسی کے سامنے ھماراراز نہ کھلے۔میں اپنے خاندان اور علاقے میں بہت اچھالڑکاماناجاتاہوں جس کی وجہ سے میں کسی عالم سے براہِ راست پوچھنے کی ہمّت نہین کرپارہا ،امید ھے کہ آپ اس کا بھترین حل بتائینگے؟

جواب

سائل کی معلومات غلط ہیں ،اس غلطی کے ارتکاب سے سائل بہت بڑے گناہ میں مبتلا تو ہوا ھے لیکن اس سے سائل کا نکاح اس لڑکی سے نہیں ہوا، سائل صدقِ دل سے توبہ کرے اور آئندہ کے لیئے اس لڑکی سے ہر طرح کے تعلقات منقطع کرلے کہیں یہ تعلقات کسی بڑی غلطی کا پیش خیمہ نہ بن جائیں یا باقاعدہ اس سے نکاح کرلے تاکہ گناہ کا مرتب نہ ہو۔ سائل کے دل میں جتنا خوف لوگوں کا ہے اس سے کہیں ذیادہ خوف اللہ جلّ شانہ کا ھونا چاہئے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143412200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں