بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کاطریقہ اورفوت شدہ نمازوں کی قضا کاطریقہ


سوال

السلام علیکممیرا سوال ہے کہ نماز پڑھنے کا ٹھیک طریقہ کیا ہے؟ نماز کے متعلق مجھے تفصیل سے بتایا جائے۔میری عمر 27سال ہے اور میں نے بہت کم وقت نمازیں باقاعدگی سے پڑھی ہیں اب میں اپنی قضا نمازیں کیسے اداکرسکتاہوں؟ برائے مہربانی مجھے تفصیل سے بتایاجائے۔ شکریہمحمد یوسف

جواب

نماز کے عملی مسنون طریقہ سیکھنے کے لیے اپنے محلے کے امام صاحب سے رجوع کریں۔یامفتی محمدتقی عثمانی صاحب کی کتاب ٰ''نمازیں سنت کے مطابق پڑھیں'' یا مولاناعاشق الٰہی صاحب کی کتاب ''نمازمسنون'' مطالعہ کریں، اس میں نمازکاطریقہ تفصیل سے تحریرہے۔یا صوفی عبد الحمید صاحب کی نماز مسنون پڑھ لیں۔بلوغت سے لے کراب تک جتنی نمازیں قضا ہوئی ہیں ان کااندازہ کرکے ہرروز کی پانچ فرض نمازوں کے صرف فرائض ﴿یعنی سنتیں، نوافل چھوڑکر﴾ اوروترادا کرناہوں گے۔ فوت شدہ نمازوں کوادا کرنے کی ترتیب یہ ہے کہ ابتدا سے نمازوں کی قضا شروع کی جائے، یعنی سب سے پہلے جونماز قضا ہوئی پہلے اسے ادا کریں پھراس کے بعد والی پھراس کے بعد والی، اسی ترتیب سے آخرتک فوت شدہ نمازیں ادا کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143409200068

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں