بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ میں طاق صف کی رعایت اور بارش کی صورت میں مسجد میں نماز جنازہ


سوال

نماز جنازہ میں اگر صفوں کی تعداد تین سے زیادہ ہو تہ کیا پر طاق صفیں ہونی چاہیئں یا یہ ضروری نہیں۔اس کے علاوہ یہ بھی فرمادیں شدید بارش کی صورت میں کیا کسی عورت کا جنازہ مسجد میں ہو سکتا ہے یا نہیں؟ شکریہ

جواب

نمازہ جنازہ میں طاق صفوں کی فضیلت روایات سے ثابت ہے، احادیث اور کتب فقہ سے ۳ عدد کا استحباب و اہتمام ثابت ہوتا ہے یعنی اگر لوگ کم ہوں تو تین صفیں بنالی جائیں اور اگر لوگ زیادہ ھیںیعنی اگر ۴ صف بنتی ہوں تو چوتھی کو ناقص رکھ کر پانچویں صف نہ بنائی جائےکیونکہ استحباب وفضیلت تین میںحاصل ہوگئی۔جنازہ گاہ کا مناسب انتظام نہ ہونے کی صورت میں بارش کی وجہ سےنماز جنازہ مسجد میں پڑھی جاسکتی ہے خواہ مرد کی یا کسی عورت کی جنازہ کی نماز ہو۔


فتوی نمبر : 143506200036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں