بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفلی اعمال کا ایصال ثواب کرنا


سوال

1- کیا ہم ایصال ثواب کے واسطے نفل نماز پڑھ سکتے ہیں یا قرآن پڑھ کر ثواب پہنچا سکتے ہیں؟ اور کیا یہ ثواب زندوں کو بھی بخشا جاسکتا ہے؟ 2- ملک شام میں حضرت حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کی تروتازہ لاش اپنی قبر میں نظر آئی ہے، قبر امریکی حمایت یافتہ باغیوں نے کھول دی تھی، تو کیا ان کی لاش یا تصویر دیکھنے سے کوئی تابعی کا درجہ پاسکتا ہے؟

جواب

1- نفلی اعمال کا ثواب مُردہ اور زندہ دونوں کو بخشا جاسکتا ہے، اہل سنت و الجماعت کے نزدیک یہ ثواب ان کو بلا شک و شبہ پہنچتا ہے۔ 2- تابعی اس شخص کو کہتے ہیں جس نے کسی صحابی رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے معروف طريقے سے براہ راست ملاقات کی ہو یا ان کے ساتھ رہا ہو۔ جو صورت آپ نے ذکر کی ہے اس صورت مین کوئی تابعی کا مرتبہ حاصل نہیں کرسکتا۔کیوں کہ اول تو یہ یقین نہیں ہے کہ وہ قبر واقعی کسی صحابی رسول ﷺ کی ہے اور اگر یہ یقین حاصل ہوجائے تو پھر بھی بعد ازوفات کسی صحابی کی زیارت کرلینے سے تابعیت کا درجہ حاصل نہیں ہوسکتا۔


فتوی نمبر : 143407200001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں