بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل سے تصویر کھینچنے اور اس کو محفوظ رکھنے کا حکم


سوال

موبائل میں تصویر رکھنا اور تصویر کھنچوانا کیسا ہے؟ اگر تصویر صرف موبائل ہی میں رہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور کاروبار یا جاب کے لئے تصویر کھنچوانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

دیگر آلات کی طرح موبائل سے بھی بلاضرورت کسی بھی جاندر کی تصویر کھینچنا ناجائز ہے، اور تصویر اسکرین پر نہ ہو تب بھی اس کا مواد موبائل میں محفوظ رہتا ہے، جو محض کمانڈ سے دوبارہ اسکرین پر نمودار ہوجاتا ہے، لہذا جیسے تصویر کھینچنا ناجائز ہے ویسے ہی اسے محفوظ رکھنا بھی جائز نہیں۔اگرکاروبار یا جاب کے لئے تصویر کھینچے بغیر چارہ نہ ہو تو بوجہ ضرورت جائز ہے، اس کا گناہ اس ادارے پر ہوگا، تصویر کھینچنے والا گناہ گار نہ ہوگا۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143512200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں