بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مذکورہ سافٹ وئیر کی تیاری میں کوئی حرج نہیں


سوال

میں ایک کمپیوٹرسافٹ وئیر کمپنی میں انجینیر ہوں میری کمپنی ایک موبائل کمپنی کےساتھ پروجیکٹ کررہی ہے۔ پروجیکٹ ایک سافٹ وئیرہوگا جس میں موبائل کمپنی کاصارف اپنے موبائل پرکسی بھی ٹی وی پروگرام کاالارم لگاسکتاہے۔ یہ الارم اسے اس ٹی وی پروگرام کے بارے میں ہروقت مطلع کرےگا، میں بھی اسی پروجیکٹ پرکام کررہاہوں۔ آپ سے دریافت یہ کرنا ہے کہ کیااس پروجیکٹ کی کمائی حلال ہوگی اورمیری تنخواہ جواس پروجیکٹ کےدوران لی جائےگی اس کےبارے میں کیاحکم ہے کیونکہ بندہ بطورملازم کمپنی کا پابندہے۔

جواب

آپ کی کمپنی جس پروجیکٹ پرکام کررہی ہے اس پروجیکٹ کافائدہ صرف اتناہوگا کہ اس کےذریعہ تیارشدہ سافٹ وئیرسےٹی وی پروگرام کی بروقت اطلاع ملےگی۔ ٹی وی پروگرام دیکھناصارف کا اپناذاتی فعل ہوگاآپ کی کمپنی کااس میں چونکہ کوئی عمل دخل نہیں ہے اس لیےاس سافٹ وئیرکی تیاری اوراس کی آوازکی شرعاً گنجائش ہےاوراس دوران آپ کی تنخواہ بھی حسب سابق حلال ہے۔


فتوی نمبر : 143101200446

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں