بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میں نے تجھے چھوڑ دیا سے طلاق کا حکم


سوال

ایک شخص رات کو دیر سے گھر آیا ، دروازہ کھٹکھٹایا ، کافی دیر تک بیوی نے دروازہ نہیں کھولا ، کافی دیر بعد جب بیوی دروازے کے پاس آئی تو اس شخص نے باہر ہی سے اپنی بیوی سے کہا: میں نے تجھے چھوڑ دیا میں نے تجھے چھوڑ دیا میں نے تجھے چھوڑ دیا تو مجھ سے آزاد ہے میں تجھ سے آزاد ہوں دریافت طلب بات یہ ہے کہ اس صورت میں کونسی طلاق واقع ہوئی اور کتنی واقع ہوئیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں تین طلاقیں واقع ہوگئیں، اور بیوی حرمت مغلظہ کے ساتھ شوہر پر حرام ہوگئی، اب نہ رجوع جائز ہے اور نہ ہی تجدید نکاح کے بعد ساتھ رہنا جائز ہے۔چھوڑدیا کا لفظ صریح کنایہ رجعی ہے اور لفظ آزاد صریح بائن ہے ۔قاعدہ یہ ہے کہ صریح اور بائن مل جائیں تو دونوں ہوتے ہیں۔


فتوی نمبر : 143505200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں