بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی صفوں میں چندے کا ڈبہ گھمانے کا حکم


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ ہماری مسجد میں ہر جمعہ کواور کبھی غیر جمعہ کو بھی چندہ مانگا جاتا ہے اور اس کا طریقہ یہ ہوتاہے کہ امام صاحب تقریر جب ختم کرتے ہیں تو 3 یا 4 بندے چادر لے کر صفوں میں گھومتے ہیں چندے کے لیے۔حالانکہ اس وقت بھی تقریباً لوگ سنت پڑھ رہے ہوتے ہیں اور وہ صفوں میں گھومتے ہیں جس سے لوگوں کی نماز خراب اور ساتھ میں جماعت میں کافی تاخیر ہو جاتی ہے ۔جناب آپ سے یہ پوچھنا ہے اسلام میں یہ طریقہ صحیح ہے کہ غلط ؟

جواب

مسجد کے اندر مسجد کی ضرورت کے لیے چندہ کرنا چونکہ شرعاً جائزہے،اس لیے صفوں میں گھومتے ہوئے چندے کرنے والے اگر نمازیوں کے سامنے سے نہ گزرتے ہوں اور لوگوں کے کندھے نہ پھلانگتے ہوں اوراصرار کے ساتھ کسی سے چندہ وصول نہ کرتے ہوں توجائز ہے البتہ اگرمسجد کے دروازوں پر یا کسی بھی مناسب جگہ پر چندے کے ڈ بّے رکھ دئیے جائیں اورلوگ حسب توفیق خاموشی سے ان ڈبوں میں چندہ ڈالتے رہیں توزیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200303

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں