بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

منکوحہ سے رخصتی سے قبل ملنے کاحکم


سوال

مجھے یہ مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ میرا نکاح ہو چکا ہے مگر رخصتی نہیں ہوئی کیا میرا لڑکی سے ملنا جائز ہے؟

جواب

نکاح کے بعد رخصتی سے قبل لڑکے اور لڑکی کا ملنا شرعا منع تو نہیں ہے البتہ عرف میں با حیا خاندانوں میں اسے معیوب سمجھا جاتا ہے اور اس کے کئی مفاسد بھی مشاہدے میں آچکے ہیں اس لئے باقاعدہ میل جول کے لیے رخصتی کا انتظار کر لیا جائے تو زیادہ اچھا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200202

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں