بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

منگنی کی تقریب جس میں منکرات نہ ہوں میں شرکت کاحکم


سوال

مجھے یہ پوچھنا تھا کہ ھمارے گھر میں منگنی کی تقریب ہے، گھر ہی میں ۤآپس میں بات طے ہوئی ہے منگنی میں ہو سکتا ہے کہ پردہ نہ ہو اور اگر میوزک بجے تو اس صورت میں کوئی گنجائش ہے کہ میں جاسکتا ہوں جبکہ سب لوگ الگ الگ بیٹھے ہوں اور میوزک نہ ہو، دوسرا یہ کہ اگر پردہ کا اہتمام ہو اور لڑکیوں والی طرف تصویرکشی ہورہی ہو مگر مردوں میں نہ ہو تو کیا میرا وہاں مردوں میں بیٹھنا جائز ہے؟

جواب

مردوں کی نشست میں میوزک اورتصویر سازی وغیرہ منکرات نہ ہوں تو آپ کے کے لیے اس تقریب میں شرکت جائز ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143411200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں