بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری کے معتاد ایام کے بعد آنے والے خون کا حکم


سوال

میری بیوی کوحیض پانچ سے سات دن میں آتاہےلیکن اس دفعہ وہ ساتھ دن کے بعد نہالی اور پھرجب ہم دونوں نے ہمبستری کی تواس کو دوبارہ خون آگیا،اس خون کا کیا حکم ہےاورآگر یہ صحیح نہیںتواس کا کفارہ کیا ہے ؟یہ میں نے جان بوجھ کرنہیں کیا اگرمجھ کو معلوم ہوتاتومیں ایسانہ کرتا،جناب اس کاجواب تفصیل سےدیں۔

جواب

ایام عادت کے بعد جو خون آیاہے اگروہ دس دن پورے ہونے سے پہلے بند ہوگیا تویہ مکمل حیض شمارہوگا،اس دوران ہمبستریچونکہ لاعلمی کی بناء پر کی گئی تھی اس لیے نہ کسی پر کوئی گناہ لازم آیا اورنہ ہی کوئی کفارہ۔ اوراگریہ دوبارہ آنے والاخون دس دن سے زائد ہوگیاتوایام عادت پانچ سات دن توحیض کے شمار ہوں گے اوراس سے زائداستحاضہ، جس میں ہمبستری کرناجائز تھا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200503

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں