بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

leo کمپنی کی ممبر شپ حاصل کرنے کا حکم


سوال

 leoنام کی ایک کمپنی ہے،جو ملٹی نیشنل ہے وہ اپنے کسٹمر کو کچھ پیسوں کے عوض ۳سہولیات دیتی ہے: ۱۔تعلیم، ۲۔بزنس، ۳ ۔بونس انعام ۔

پیسوں کی کمی زیادتی کی وجہ سے پیکچیجز میں تبدیلی ہوتی ہے یعنی ۲۱ ہزار ہوں  تو ایک مہینہ تعلیم کا، اگر زیادہ ہوں تو ۶ سال تک کا ٹائم ہوتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ آپ کو ممبر بننے پر ۲۱ ہزار میں سے ۸،۹ ہزار انعام دیتے ہیں، اگر آپ کسی دوسرے کو ممبر بناتے ہیں تو وہ اس کے ممبر بننے پر ایک دفعہ آپ کو کمیشن دیتے ہیں ،اس کا ان کی زبان میں کوئی اور نام ہے، پھر وہ کام کرے تو پھر ان دونوں کو بونس ملتا ہے ،کیا اس کمپنی کاممبر بننا جائز ہے یااس کے ساتھ کام کرنا جائز ہے؟

جواب

Leoاور اس جیسی دیگر کمپنیاں جنہوں نے نیٹ ورک مارکیٹینگ اورکمیشن کو مستقل کاروباری شکل دی ہے،ان کا مذکورہ طریقہ کاراسلامی معیشیت کے اصولوں سے متفق نہ ہونے  کی بنا پردرست نہیں ، لہٰذامذکورہ کمپنی کی ممبر شپ حاصل کرنا جائزنہیں۔فقط واللہ اعلم

اس موضوع سے متعلق تفصیلی فتویٰ مندرجہ ذیل لنک پر ملاحظہ ہو:

http://www.banuri.edu.pk/readquestion/gold-mine-international/18600-00-00


فتوی نمبر : 143807200026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں