بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا رخصتی سے پہلے علیحدگی کا مطالبہ کرنا


سوال

السلام علیکم. سوال یہ ہے کہ ایک صاحب اپنی بیٹی کی منگنی اور نکاح اس کی رضامندی سے کرتا ہے. رخصتی ایک سال کے بعد طے پاتی ہے. چھ ماہ کے بعد لڑکی علیحدگی کا مطالبہ کریتی ھے. صرف اس وجہ سے کہ لڑکا پسند نہیں. اب لڑکی کا باپ کیا کرے؟

جواب

شادی وغیرہ کے معاملات ایسے ہوتے ہیں کہ طویل غوروفکر چاہتے ہیں ، جلد بازی میں کوئی فیصلہ بعد میں ندامت اور پشیمانی کا باعث بنتاہے اس لیے بیٹی اور ان کے والد دونوں کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے۔بیٹی کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے والد کے فیصلے کو اپنی خواہش اور پسند پر مقدم رکھیں کیونکہ اولاد کے لیے وہیں سب سے زیادہ خیر خواہ ہوتے ہیں۔


فتوی نمبر : 143505200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں