بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

Laproscopy کروانا


سوال

Laproscopy   کروانا کیسا ہے؟

جواب

Laproscopy ایک طریقہ علاج اور سرجری  ہے جس میں جسم پر پورا چیرا لگانے کے بجائے  صرف چند جگہ کٹ لگا کر جسم کے اندر کیمرہ داخل کیا جاتا ہے اور اوزار اندار داخل کرکے  آپریشن کیا جاتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال  پیٹ وغیرہ کی سرجری کے لیے کیا جاتا ہے ۔ اس سے جسم بھی کم کٹتا ہے اور زخم ٹھیک بھی جلدی ہوجاتا ہے۔

شرعی نقطہ نظر سے یہ ایک طریقہ علاج ہے، جو بظاہر عام جراحی کے مقابلے میں زیادہ آسان بھی ہے۔ لہذا اگر مریض کو تکلیف ہو اور جراحی کے علاوہ کوئی متبادل علاج نہ ہو تو ڈاکٹر کے کہنے پر اس کے کرانے میں حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200292

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں