بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

kitkatچوکلیٹ کا حکم


سوال

پاکستان میں  جو kitkatچوکلیٹ ملتی ہے کیاوہ حلال ہے؟ اگرکوئی اورچوکلیٹ جوجائزنہ ہو اوراس کے متعلق جامعہ کاکوئی فتویٰ ہوتوبتادیجئے۔

جواب

کسی چیزکے بارے میں حلت یا حرمت کاحکم اندازے یاتخمینہ پرنہیں لگایاجاسکتا،بلکہ اس چیزسے متعلق مکمل تحقیق اورتصدیق ضروری ہے۔اشیائے خوردونوش سے متعلق جتنی بھی پروڈکٹس ہیں ان کے بارے میں حلال یاحرام کاہوناان کے اجزائے ترکیبی پرمحمول ہے۔اگران کے اجزائے ترکیبی میں حرام اجزاء کاشامل ہوناثابت ہوجائے تووہ حرام کہلائیں گی،اور اگر کوئی حرام جزء شامل نہیں توان کا استعمال جائز ہے۔

kitkatچوکلیٹ کے بارے میں بھی جب تک یہ تحقیق نہ ہوجائے کہ اس میں حرام اجزاء شامل کیے جاتے ہیں اس وقت تک اسے حرام نہیں کہاجاسکتا۔اس طرح کی مختلف مصنوعات کے بارے میں ایک چیزمدنظررکھنی چاہئے کہ اگران مصنوعات پرکسی مستندحلال سرٹیفیکیشن کالوگوموجود ہوتوانہیں استعمال کرسکتے ہیں یا جب تک ان میں حرام عنصر کی آمیزش کی تحقیق نہ ہوجائے انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں