بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قسطوں پر کسی چیز کی خریداری کا حکم


سوال

مجھے ایک مسئلہ معلوم کرنا تھا کہ مجھے موٹرسائیکل کی ضرورت تھی لیکن میں مکمل ادائیگی پر نہیں خرید سکتا ماہانہ قسطوں پرلے سکتاہوں لیکن ماہانہ قسطوں پرڈیلر کو کچھ رقم زائد دینی پڑتی ہےکہ قسطوں پر موٹرسائیکل خریدنا جائزہے، سود میں تو نہیں آتا؟

جواب

قسطوں پر موٹرسائیکل یا کوئی بھی چیزخریدنا جبکہ قسطوں کی قیمت نقد ادائیگی کی بنسبت زائدبھی ہوتی ہے جائز ہے بشرطیکہ کل قیمت اورماہانہ اقساط ابتداء ہی میں طے کرلی جائیں اوربعد میں اس میں کسی بھی نام سے کسی قسم کا اضافہ نہ کیا جائے اورنہ ہی قسطوں کی ادئیگی میں تاخیر کی وجہ سے کوئی اضافی رقم لی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200428

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں