بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا طلاق واقع ہوگئی ؟


سوال

میرا میری بیوی سے جھگڑا ہوا اور اس نے کہاکہ مجھے طلاق دو، میں نے غصہ سے کہاکہ دی، دی ، دی اس نے پوچھا کہ کیا ؟ میں نے کہا طلاق۔لیکن میری نیت طلاق کی نہیں تھی اور میں اسے خاموش کرنا چاہتاتھا کہ جھگڑا نہ ہو۔ یہ بات رات 2 بجے ہوئی تھی۔مہربانی کرکے مجھے بتائیں کہ کیا ایک طلاق یا تین طلاقیں واقع ہوگئیں ہیں۔

جواب

بیوی کاسائل سے ان الفاظ کے ساتھ طلاق طلب کرنا کہ مجھے طلاق دواور ان الفاظ کے جواب میں سائل کا یہ کہنا کہ دی، دی، دی تو ان الفاظ سے ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی ہے۔ دورانِ عدت رجوع کرلیا جائے آئندہ کے لیے سائل دو طلاق کا حق رکھےگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں