بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خلفائے راشدین کی امہات کے نام/نماز میں چلنا


سوال

1۔ حضرت ابوبکر، عمر، عثمان اوربی بی خدیجہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی امھات (ماؤں) کے نام کیا ہیں۔2۔ نمازمیں اگراگلی صفوں میں ایک آدمی کی جگہ خالی ہوتو کیا ہم دوران نماز دویا تین قدم رکھ کر اگلی صف میں جاسکتے ہیں ؟3۔ نماز میں کتنا چلاجاسکتاہے کہ جس سے نماز نہیں ٹوٹتی ؟

جواب

حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام " سلمیٰ " حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام " ختمہ" ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام " ارویٰ " اورحضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی والدہ کانام " فاطمہ "ہے۔ (سیرالصحابۃ والصحابیات) 2۔ تسلسل کے ساتھ قدم اٹھائے بغیر پاؤں گھسیٹتےہوئے آگے جانے کی گنجائش ہے۔ 3۔ دوصف کے بقدر مسلسلم قدم اٹھائے بغیراگرکسی ضرورت کے تحت قبلہ رخ چلاجائےتو نماز برقرار رہتی ہے اس سے زائدچلنا یا مسلسل چلنا مفسدِ صلوٰۃ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200534

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں