بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خط بنوانے کا حکم


سوال

کیا داڑھی کاخط بناسکتے ہیں؟ جبکہ میں نے ایک حدیث پڑھی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ اپنے چہرے کا روّاں اتروانے والے اور اتروانے والیاں دوزخ کے اس کونے میں ہونگے کہ جنّت کی خوشبو بھی وہاں ان کو نہیں پہنچے گی؟

جواب

خط بنوانا یعنی رخسار کے بال مونڈنا درست ہے ،مگرفقہاء نے نہ مونڈنے کو بھتر کہا ہے۔ باقی جس حدیث کا سائل نے حوالہ دیا ہے وہ تو ھمارے علم میںنہیں، البتہ حدیث میں ان عورتوں پر ضرور لعنت وارد ہوئی ہے جو چہرے کے بال نوچتی یا نوچواتی ہیں۔ لہذا ممانعت عورتوں کے لیئے ہے نہ کہ مردوں کے لیئے۔ البتہ اگر کسی عورت کے چھرے پر داڑھی مونچھ نکل آئے تو اس کے لیئے یہ بال صاف کرنا جائز ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143506200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں