بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خریدے ہوئے مال کو واہس لینے والے دکاندار کی فضیلت


سوال

سوال یہ کرنا ہےکہ بہت ساری دکانوں پریہ لکھاہوتاہے(1)فکسڈپرائس(2) خریداہوامال واپس یاتبدیل نہیں ہوگا۔خریداراوردکاندارکےلیے اس بارے میں کیااحکام، فضائل یا وعیدہے، براہ کرم وضاحت سےقرآن اوراحادیث کی روشنی میں ارشادفرمائیں۔

جواب

فکسڈ پرائس (متعین قیمت) میں توشرعاً کوئی ممانعت نہیں، البتہ یہ لکھنا کہ خریداہوامال واپس یاتبدیل نہیں ہوگا، اسلامی تعلیمات کےمنافی ہے۔ شریعت اس بات کی ترغیب دیتی ہےکہ اگرکوئی شخص سوداکرنےکےبعدکسی وجہ سے اس سودےکومنسوخ کرناچاہےتودکاندارکومنسوخ کردینا چاہئے۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد گرامی ہے: ترجمہ: جوشرمندہ ہوکرسودا ختم کرنےوالے کےعذرکوقبول کرکےسوداختم کردےتوروزقیامت اللہ رب العزت اس کےگناہوں کو ختم کردیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200416

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں