بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کٹے ہوئے بالوں اور ناخنوں کا حکم


سوال

1۔ عورتوں کو اپنے بال اورناخن کس طرح اورکہاں ڈالنے چاہئیں؟2۔ اسقاطِ حمل کے گناہ سے لاعلمی میں اگرحمل ساقط کرالیاجائے جبکہ حمل ٹہرے چارمہینے نہ ہوئے ہوں تواب گناہ معلوم ہونے پر شوہر اوربیوی کو کوئی کفارہ دینا ہوگا ؟

جواب

1: کٹے بال اور ناخن چونکہ جزء انسانی ہونے کی وجہ سے قابل احترام ہیں اس لیے کسی پاک جگہ گرادیا جائے تاکہ بے حرمتی نہ ہو۔ 2: توبہ و استغفار کے ساتھ آئندہ اس گناہ کو نہ کرنے کا مصمم ادارہ کیا جائے فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200282

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں