بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروبار میں برکت کا وظیفہ


سوال

کاروبار میں برکت کا کوئی وظیفہ بتادیں؟

جواب

کاروبار میں برکت اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب اس میں لگایا گیا مال حلال ہو، متعلقہ شرعی احکام کی پاسداری کی جاتی ہو اور کاروبار کسی حکم کی بجا آوری میں خلل انداز نہ ہو، لہذا تمام شرعی ہدایات کے اہتمام کے ساتھ ہر فرض نماز کے بعد تین باردرجِ ذیل مسنون کا دعا کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ برکت ہوگیاللھم اکفنی بحلالک عن حرامک واغننی بفضلک عمن سواک۔ علاوہ ازیں ہرنماز کے بعد اگر ہوسکے تو سومرتبہ یا لطیف اور ایک مرتبہ اللہ لطیف بعبادہ یرزق من یشاء وھو القوی العزیز ۔پڑھ لیا کریں۔


فتوی نمبر : 143512200025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں