بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جھنیگے کا حکم


سوال

مجھے یہ پوچھنا پے کہ جھینگا کھانا حلال ہے یا حرام ؟آج کل عوام الناس اس کورغبت کے ساتھ کھارہے ہیں ؟

جواب

جھینگے کومچھلی کی ایک قسم قرار دے کرکھانے والےاسےکھاتے ہیں اوربعض علماء اسے مچھلی کی قسم قرارنہیں دیتے، وہ اسے ناجائز کہتےہیں۔ بہرحال اختلاف ہے، ہمارے ہاں کے بعض اہل فتویٰ جھینگے کے حلال ہونے کے قائل ہیں۔ پس جن حضرات کو جن علماء کی رائے اورفتویٰ پر اعتماد ہووہ ان کے فتویٰ پر عمل کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200543

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں