بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جنت میں برائی کا تصور


سوال

اگرجنت خوشیاں پانے کی جگہ ہے توپھرجولوگ برائی کرنے سےخوشی محسوس کرتے ہیں کیاانہیں جنت میں برائی اختیار کرنے کی اجازت ہوگی۔

جواب

واضح رہے کہ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ جنت میں جس چیزکی انسان کو خواہش ہوگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے فوراًپوری کردی جائے گی لیکن جنت میں ایسی چیزوں کی خواہش نہیں ہوگی جوفطرت کے خلاف ہوجیسے زناء،حسد،جھوٹ وغیرہ بلکہ جنتی ان تمام برائیوں سےپاک صاف ہوکرہی جنت میں داخل ہوں گے اس لیے صورت مسئولہ برائی کرنے والوں کی طبیعت سے برائی کا مادہ ختم کرکے ہی انہیں جنت میں بھیجا جائے گاجس کی بناء پر ان کو برائی کی طرف میلان اوراس کی خواہش ہی نہیں ہوگی بلکہ اللہ تعالیٰ اس کے علاوہ اورکئی طریقوں سے خوشی کا سامان مہیا فرمائیں گے جن میں سب سے بڑی خوشی دیدارخداوندی کی دولت ہے جو ہر جنتی کو حاصل ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200465

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں