بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جان مال عزت کے تحفظ کا شرعی حکم


سوال

مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرے پاس اسلحہ (Pistol)ہے اور میرے پاس قانونی لائسنس بھی ہےاگرکوئی مجھ سے میرا مال چھین کے لے جارہاہےتو کیا میں اس کو گولی مارسکتاہوں اوراگراس کی موت واقع ہوجائے توکیا مجھ پر گناہ ہوگا؟

جواب

اپنی جان اورمال کا دفاع کرتے ہوئے اگرآپ کے ہاتھوں کسی حملہ آور کی مزاحمت کے دوران موت واقع ہوجائے توآپ پر کوئی گناہ نہیں ہوگالیکن حتی الامکان کوشش یہ ہوکہ نوبت اس مقام تک نہ پہنچے کیوں کہ موجودہ قانون کی مشکلات کھوئے ہوئے مال سے زیادہ پریشانی کا باعث ہوسکتی ہیں۔
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200616

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں