بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اثنا عشری شیعہ سے نکاح کا حکم


سوال

جناب عالی سوال یہ ہے کہ کیا سنی العقیدہ لڑکی کا کسی شیعہ لڑکے سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟اگر نہیں تو اس شادی،نکاح میں شرکت کرنے والوں کے بارے میں ہمارا دین اسلام کیا کہتا ہے؟اور کیا ایسی لوگوں سے کوئی لین دین رکھنا یا تحائف کا تبادلہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

سنی لڑکے یا لڑکی کا اثنا عشری شیعہ لڑکی یا لڑکے سے نکاح نا جائز ہے۔ نکاح سرے سے ہوگا ہی نہیں۔ ایسے نکاح میں جانتے بوجھتے شرکت کرنے والوں پر گناہ کی مجلس میں شرکت کرنے کا وبال ہوگا۔ مسلمان ایسی تقریب کا اور ایسی تقریب منعقد کرنے والوں کا سماجی ومعاشرتی بائیکاٹ کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200194

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں