بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام میں روحانی دنیاکی حیثیت


سوال

کیا روحانی دنیا کی کوئی حیثیت ہے اسلام میں؟ جس میں اللہ کے اولیا روحانی طور پر اس آدمی کے مکان میں ملنے جاتے ہیں ۔

جواب

انسانی روح بحالت زندگی تو انسان کے جسم کے ساتھ ہی رہتی ہے اور مرنے کے بعد نیک لوگوں کی ارواح برزخ میں مقام"علیین" میں اور برے لوگوں کی ارواح مقام"سجین" میں بھیج دی جاتی ہیں۔وہاں سے ان کا دنیا میں آکر ادھر ادھر گھومنا، لوگوں سے ملاقات کے لیے جانا، وغیرہ یہ سب باتیں عادت اور معمول کے خلاف ہیں اوربے بنیاد ہیں، اس طرح کی باتوں سے ایسے اوہام جنم لیتے ہیں جو شرکیہ عقائد تک پہنچادیتے ہیں۔


فتوی نمبر : 143101200637

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں