بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ان شاء اللہ لکھنے کا درست طریقہ


سوال

السلام و علیکم جناب پوچھنا یہ چاہتا ہوں کے ان شاءاللہ لکھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟آج کل کچھ ای میل گردش کررہی ہیں اس میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ صحیح طریقہ ان شاءاللہ جس کے معنی اگر اللہ چاھے۔جب کے انشاءاللہ غلط ہے اس کے معنی اللہ کا پیداکرنا۔برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ عدیل احمد

جواب

لکھنے کادرست طریقہ تو ان شاء اللہ ہی ہے،مگر جو لوگ انشاء اللہ لکھتے ہیں ان کے پیش نظر بھی اللہ کا پیدا کیا ہوا معنی نہیں ہوتا ۔اگر ہم اسی طرح املا کی غلطی سے ہر لفظ کا دوسرا معنی لینے لگ جائیں تو بات بہت پھیل جائے گی اور سینکڑوں الفاظ تک اس قاعدے کا دائرہ پھیل جائے گا ،اس لیے بہتر یہی ہے لوگوں کو ان کی عام اور مانوس عادت پر چھوڑ دیا جائے کیونکہ عادت جب پختہ ہوجاتی ہے تو اس میں تبدیلی بہت مشکل ہوجاتی ہے ،جو لوگ اس طرح کی مہم چلارہے ہیں اس کا انجام سوائے بے چینی اور ہل چل پیدا کرنے کے کچھ اور نہیں نکلے گا ۔ بلكهفتاوی کی مشہور کتاب شامی میں ہے کہ :الخطأ المشہور أولی من الصواب المہجور، مطلب یہ ہے کہ ایک لفظ غلط ہے مگر عوام میں رواج پاچکا ہے تو وہ اس سےبہتر ہے جو درست ہے مگر لوگ اسے چھوڑ چکے ہیں ۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143504200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں