بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام ابو حنیفہ کی تقلید


سوال

کیا امام ابو حنیفہ نے یہ کہا ہے کہ ہماری تقلید نہ کرو؟ میں نے سنا ہے انہون نے اجازت نهيدی کہا ہے جہاں سے ہم نے علم لیا ہے وہی سے لو یعنی قرآن حدیث سے. میں بہت پرشان ہوں بارے مہربانی دلائل سے جواب دی دیں جزاک الله

جواب

امام صاحب کے مذکورہ قول کے مخاطب وہ اہل علم ہیں جو از خود اجتہاد کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ان میں قرآن وحدیث سے براہ راست مسائل کے استنباط کی صلاحیت واستعداد موجود ہے۔ مزید اطمینان کے لیے عرض ہے کہ امام ابو حنیفہ کے زمانے سے اب تک صدیوں سے بےشمار اہل اسلام، جن میں بڑے بڑے اہل علم، صوفیا، بزرگان دین سب شامل ہیں، آپ کی آراء کی تقلید کرتے آرہے ہیں۔ ان آراء کو اہل علم نے خوب جانچا ہے اور قرآن و حدیث کے مطابق ہی پایا ہے آج الحمدللہ فقہ حنفی مدون اور مرتب صورت میں آج ہمارے پاس موجود ہے۔ جو شخص فقہ حنفی پر عمل کر رہا ہے، وہ قرآن وحدیث ہی پر عمل کر رہا ہے۔ آپ وسوسوں کو یکسر جھٹک دیں، اور اطمینان کے ساتھ فقہ حنفی پر عمل کرتے رہیں۔ واللہ أعلم


فتوی نمبر : 143510200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں