بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے متعلق ایک مسئلہ۔


سوال

میرے شوہرکادوہفتے پہلے انتقال ہواہے، میں عدت میں ہوں، میرابیٹاکچھ دنوں بعدملازمت کےلیے ملک سےباہرجارہاہے،گھرمیںمیں اورمیری بیٹی (عمر25سال) ہے، کیا ایسی صورت میں میں اپنی عدت کی بقیامدت اپنے بھائی کےگھرجاکرپوری کرسکتی ہوں؟

جواب

جب تک کسی جانی یامالی نقصان کا قوی اندیشہ نہ ہواورشوہر کےگھرمحفوظ طریقے سے رہنےکابندوبست بھی ہو اس وقت عورت کے ذمہ لازم ہےکہ اسی گھرمیں عدت گزارےجس میں عدت لازم ہوئی ہو، بصورت دیگر بھائی کےگھرمنتقل ہونےکی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200176

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں