بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حجامہ کی شرعی حیثیت


سوال

السلام علیکم پوچھنا یہ تھا کہ حجامہ کروانا کیسا ہے؟ ھمارے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ ایک عالم نے اس کو منع فرمایا ہے اور کہا ہے کہ یہ متروک سنّت ہے۔ حجامہ تقریبا سب دیندار حلقوں میں عام ہورہا ہے، برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں؟

جواب

حجامہ کو متروک کہنے سے مراد اگر یہ ہے کہ لوگوں نے اس کو ترک کردیا ہے تو یہ بات درست ہے کہ ایک زمانہ تک لوگوں میں علاج کا یہ طریقہ ترک ہوچکا تھا اب دوبارہ رواج پا رہا ہے اور اگر مراد یہ یے کہ یہ سنّت ہی منسوخ ہوچکی ہے تو یہ بات درست نہیں اس لیئے کہ حجامہ کے کے منسوح ہونے کی کوئ دلیل موجود نہیں جبکہ اس کے برعکس اس پر عمل اور ترغیب کی روایات بکثرت ملتی ھیں۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143410200033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں