بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیات انبیاء کرام علیھم السلام


سوال

،1۔ حضرت میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پنج پیری اور مماتی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟2۔ نیز یہ بھی پوچھنا ہے کہ کیا حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کی جماعت میں بھی انبیاء کرام علیھم السلام کی حیات کے مسئلہ میں اختلاف تھا؟ اگر ہاں تو تفصیل عطا فرمائیے۔ جزاک اللہ

جواب

جو لوگ حیات انبیاء کے منکر ہوں ان کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔2۔ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنھم، تابعین، تبع تابعین رحمھم اللہ اور تمام امت کا اجماعی عقیدہ رہا ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام اپنی قبروں میں زندہ ہیں، ان کو وہاں ان کے رب کی طرف سے رزق دیا جاتا ہے اور ان کی جسموں کو قبر کی مٹی نہیں کھا سکتی۔ اس مسئلہ میں معتزلہ کے علاوہ کسی کا اختلاف نہیں۔


فتوی نمبر : 143504200026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں