بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حنفی کا فقہ شافعی پر عمل


سوال

السلام عليکم مفتی صاحب ميرا سوال يه هے کیا حنفي مذهب والا امام شافعي فتوي بر عمل کرسکتا ھے یا نھیں؟ اگر کرسکتا ھے تو کیا یہ حديث صحیح ھے؟ حديث كا مفهوم يه ھے نکاح سے بھلے طلاق نهيں اور بيع سے بھلے سودا نھیں کیا کوئی شخص نكاح سے پہلے طلاق كا جمله بولا هو، اگر اس فتوے بر حنفى مذهب والا عمل كرے تو كىا طلاق واقع هوگی؟ مھربانی کیجے جواب ضرور دیجیے۔

جواب

1: چاروں فقہی مکاتب فکر، فقہ حنفی، فقہ شافعی، فقہ حنبلی، فقہ مالکی میں سے کسی ایک کے ساتھ وابستگی کے بعد انتہائی ناگزیر صورت حال کے علاوہ، کسی اور فقہی مکتب کی تشریح کے مطابق عمل کرنا درست نہیں۔ اس میں کئی ایک مصلحتیں ہیں، جن کا تفصیلی بیان یہاں ممکن نہیں۔2: شادی سے قبل دی جانے والی طلاق کے الفاظ کی وضاحت ہونے کے بعد ہی مسئلے کی صحیح نوعیت معلوم ہو سکتی ہے۔


فتوی نمبر : 143512200042

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں