بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حلال نوکری چھوڑ کر حرام نوکری کرنا


سوال

میرے پاس ایک نوکری ہے جو میں کر رہا ہوں لیکن اس کی تنخواہ بہت کم ہے، جس میں گھر کا خرچ نہیں نکل پاتا اور کسی سے ادھار لینا پڑتا ہے، مجھے ایک بینک میں جاب مل رہی ہے، جس کی تنخواہ اتنی ہے کہ میں آسانی سے اپنے گھر کا خرچ چلا سکتا ہوں۔ آپ برائے مہربانی بتائیے کہ مجھے بینک میں جوائننگ دینی چاہیے یا نہیں؟

جواب

بینک ایک سودی ادارہ ہے اس میں نوکری کرنا جائز نہیں، اور نہ ہی اس کی تنخواہ حلال ہے۔ حرام چاہے جتنا بھی زیادہ نظر آئے، بالآخر اس کی انتہاء ہلاکت اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہی ہے۔ اس کے بالمقابل حلال میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے ساتھ ساتھ برکت ہی برکت ہے۔ لہذا قلیل حلال پر قناعت کی جائے اور کثیر حرام کی طلب نہ کی جائے۔


فتوی نمبر : 143505200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں