بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حاجی سے دعا کروانا


سوال

حج سے واپس آنے والے مسافر سے اپنے لیے دعا کروانا کس حدیث سے ثآبت ہے؟

جواب

مسند امام احمد کی ایک روایت جس میں کچھ ضعف ہے کے مطابق سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنهما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد مبارک نقل کیا ہے کہ : جب کسی حاجی سے ملو تو اس کو سلام کرو، مصافحہ کرو، اور اس سے درخواست کرو کہ وہ تمہارے لیے استغفار کرے، اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے پہلے، اس لیے کہ وہ خود گناہوں سے بخشا ہوا ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ: حاجی، اور جس کے لیے حاجی مغفرت کی دعا کرے، چالیس دن تک ربیع الاول کے پہلے دس دن تک اس کی طرف سے کی گئی مغفرت کی دعا قبول ہوتی ہے۔ مسند بزار اور مستدرک حاکم میں ابو ہریرۃ رضی اللہ کا فرمان منقول ہےکہ: یا اللہ حاجیوں کی مغفرت فرما اور جن کے لیے حاجی مغفرت کی دعا کریں، ان کی بھی مغفرت فرما۔ ان تمام روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ حاجی سے، جب وہ حج کر کے لوٹا ہو، دعا کروانا مستحب ہے۔


فتوی نمبر : 143511200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں