بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حج کے لئے جمع شدہ رقم اور سفرحج کے لئے رکھی گئی رقم پر زکوۃ کا حکم


سوال

میں نے اس سال حج کے لئے گورنمنٹ اسکیم میں درخواست دی تھی جو قبول ہوگئی ہے، اس درخواست کے ساتھ جو رقم جمع کرائی تھی، کیا اس پر زکوۃ دینا لازم ہوگی؟اس کے علاوہ میں تقریبا چار ھزار ریال خرچ کے لئے رکھے ہیں، کیا ان پر زکوۃ دینی ہوگی؟

جواب

حج کے لئے جمع کرائی گئی رقم پر زکوۃ واجب نہیں، البتہ جو رقم گورنمنٹ واپس کرے گی اس پر زکوۃ واجب ہے، ،خرچ کے لئے رکھی رقم پربھی زکوۃ واجب ہے۔


فتوی نمبر : 143509200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں