بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گستاخانہ ویڈیو دیکھنے سے نکاح کا حکم


سوال

کچھ عرصہ پہلے کفار نے نعوذ باللہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ ویڈیو یو ٹیوب میں ڈالی جس کی وجہ سے یو ٹیوب پاکستان میں بند ہو گئی ،اس کے بعد ایک موبائل میسج میں پتا چلا کہ جس جس نے یہ ویڈیو دیکھی ہے اس کا نکاح ٹوٹ گیا ہے اور وہ اپنے نکاح کی تجدید کر لے،کیا واقعی ایسا ہے؟

جواب

اگر کسی نے مذکورہ ویڈیوکھیل و تفریح اور لذت وتماشے کی نیت سے نہیں دیکھی ہے تو وہ کافر تو نہیں ہوا اور اس کا نکاح بھی برقرار ہے لیکن جتنا سخت گناہ اس نے کیا ہے اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے،اب اس پر خوب توبہ واستغفار لازم ہے اور اس کا یہ عذر بھی قابل قبول نہیں ہے کہ ایسا لاعلمی میں ہوا ہے ۔


فتوی نمبر : 143502200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں