بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل فرض اورغسل واجب میں فرق اوران کا طریقہ


سوال

مفتی صاحب غسلِ فرض اورغسلِ واجب میں کیا فرق ہے ؟نیز یہ دونوں کب کب لازمی ہوتے ہیں ؟اوران صورتوں میں غسل کا کیا طریقہ ہے ؟

جواب

غسل فرض ہوتاہے یا سنت و مستحب ۔ غسل فرض و واجب دونوں ایک ہیں ۔ غسل کی تمام اقسام کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ پہلے نماز کی طرح وضو کر لے پھر پورے بدن پر تین مرتبہ پانی بہادے ۔ غسل فرض میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا اور پورے بدن پر پانی بہانا فرض ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200372

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں