بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غلاف کعبہ چڑھانے کا آغاز کب ہوا؟


سوال

کیا غلافِ کعبہ سنت ہے؟اس کی ابتدا کب ہوئی،اور کس نےکی، کیاخیرالقرون میں رائج ہوایا اس کے بعد،اگرخیرالقرون میں اس کاآغاز نہیں ہوابعد میں ہواتو کیا یہ بدعت نہیں؟

جواب

مؤرخین کی مختلف آراء ہیں کہ سب سے پہلے غلافِ کعبہ چڑھانے کی سعادت کسے نصیب ہوئی ،اکثر روایات میں تین نام سرفہرست آتے ہیں:

(1) سیدنااسماعیل علیہ السلام۔

(2) عدنان۔

(3) شاہ تبع اسعدالحمیری(فتح الباری3/360)

اسلام کی تاریخ میں سب سے پہلے حضوراکرم صلی اللہ علیہ سلم نے فتح مکہ کے دن یمن کا بناہوا سیاہ رنگ کا غلاف کعبہ المشرفہ پر چڑھایا، اس لیے کعبہ المشرفہ پرغلاف چڑھاناسنت ہے۔  ( مزیدتفصیل کے لیے مکہ مکرمہ کی تاریخ پر مشتمل کتب ملاحظہ کی جاسکتی ہے)۔ اورآج تک یہ سنت امت میں اسی طرح بغیر کسی نکیر کے جاری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200485

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں