بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کو سلام کا طریقہ


سوال

حضرت آپ سے پوچھنا تھا کہ غیر مسلم کو سلام کرنا اسلام میں کیسا ہے کیونکہ میرے استاد غیر مسلم ہیں اب ان سے کس طرح بات شروع کروں کیا ان کا احترام کرتے ہوئے ان کو سلام کرسکتا ہوں یا نہیں تو پھر کن الفاظ سے بات شروع کروں ۔

جواب

معروف الفاظ میں سلام السلام علیکم اسلامی شعار ہے یہ مسلمانوں کے لیے مخصوص ہے ،کسی غیر مسلم کو ان الفاظ کے ساتھ سلام کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔ غیر مسلموں کو سلام کے ساتھ مخا طب کرنے کے لیے شریعت نے الگ الفاظ بتائے ہیں ،وہ یہ ہیںالسلام علی ٰ من اتبع الہدیٰ۔ استاد کا رشتہ بہرحال طالب علم کے لیے قابل احترام ہے ،استاد کا احترام ضرور کیا کریں اور سلام کے موقع پر سلام و آداب پر اکتفاء کر لیا کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200358

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں