بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر ملکی کمپنی کی سم استعمال کرنا


سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ایک ایسی غیر ملکی کمپنی جس کا تعلق ایک ایسے ملک سےہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوا ہے اس کمپنی کی سم استعمال کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟

جواب

صورت مسئولہ میں چونکہ گستاخی کمپنی نے نہیں کی ہے بلکہ کمپنی کے متعلقہ ملک کے ایک فرد نے کی ہے ہاں اس ملک میں اسے تحفظ حاصل ہے اس لیے کمپنی کی سم فتویٰ کی رو سےاستعمال کرسکتے ہیں البتہ تقویٰ اور حمیت کی وجہ سے اگراس کمپنی کی سم استعمال نہ کریں تاکہ کمپنی اپنے ملک کے اہل اختیار لوگوں سے احتجاج کرکے اس طرح کے امورکاسدباب کرے توبہ بہتروافضل ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200304

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں