بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیرمحرم کو سلام کرنے کا حکم


سوال

مجھے یہ بتائیں کہ غیرمحرم کو سلام کرنااورسلام کا جواب دینا کہ اسلام میں کیا حکم ہے ؟کیونکہ میں ملازمت کرتاہوں اوریہاں پرکسی نہ کسی کام سے غیرمحرم سے بات کرنا پڑتی ہےاور ابتدا سلام سے ہی ہوتی ہے اب اس صورت میں کیا کیا جائے؟اوراس کے ساتھ ساتھ غیرمسلم کو سلام کرنے اورسلام کا جواب دینے کا طریقہ بھی بتادیں۔اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو دنیاو آخرت میں اس کا اجرعظیم عطافرمائے،آمین۔

جواب

1۔غیرمحرم عورت کو سلام نہ کیا جائے،ہاں ادھیڑ عمرہے توسلام کرسکتے ہیں۔ 2۔ غیرمسلم کو سلام نہ کیا جائے اگرکسی ضرورت کے تحت سلام کہنے کی ضرورت آئے تویہ الفاظ کہے جائیں ۔ سَلَام علیٰ مَنِ اتَّبَعَ الہُدیٰ ۔ اورغیرمسلم سلام کہے توجواب میں صرف یہ الفاظ کہے جائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں